ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا اجلاس منعقد ہواجس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعیدنےکینال بینک روڈ پر جاری انڈر پاسز کی اپ گریڈیشن کے کاموں بارے بریفنگ دی اور بتایاکہ ٹھوکر سے مال روڈ دونوں اطراف انڈر پاسز کا اسفالٹ ورک اور روڈ سائنیج بہتر کی جارہی ہے۔ٹھوکرتا مال روڈ دونوں اطراف انڈر پاسز کی مرمت و بحالی اور اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں فیروزپور روڈ کی ری ویمپنگ کے منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ ایل ڈی اے رنگ روڈ سے کینال بینک روڈ تک سڑک کے دونوں اطراف 15 کلومیٹر ایریا کی اربن ریجنریشن کے تحت کام کرے گا۔فیروز پور روڈ پر دونوں اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن، فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا بنایا جا رہا ہے
۔اجلاس میں فیروز پور روڈ پر جاری پائلٹ منصوبے اور عبد الستار ایدھی انڈرپاس پر جاری کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ پر اربن ریجنریشن کے تحت پائیدار اور معیاری کام کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے عطا بخش روڈ کے بقیہ حصہ پر بھی سڑک کی مرمت و بحالی کا کام کرے گا۔ایل ڈی اے نے عطاء بخش روڈ کے 6 کلومیٹر ایریا پر کام مکمل کیا، بقیہ 2.5 کلومیٹرحصہ بھی اسی طرز پر بنایا جائے گا۔اجلاس میں برکی روڈ اور کماہاں لدھر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور انجینرنگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






