*سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کا ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ*

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور آپریشنل کنٹرول روم میں صفائی آپریشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ویسٹ کولیکشن اور فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا

۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے سیکرٹری بلدیات کو ستھرا پنجاب کے لائیو ڈیش بورڈز، فیلڈ آپریشنز کی مانیٹرنگ اور مختلف اضلاع میں صفائی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری بلدیات کو ویسٹ کولیکشن گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور فیلڈ میں تعینات ورکرز کی بیٹ وائز مانیٹرنگ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا-سیکرٹری بلدیات نے صفائی آپریشنز کی مؤثر نگرانی کے لیے گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ویسٹ کولیکشن گاڑیوں کے روٹس باقاعدہ طور پر فکس کیے جائیں تاکہ مقررہ روٹس پر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور ویسٹ کولیکشن کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے۔زید بن مقصود نے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں صفائی آپریشنز، ویسٹ کولیکشن اور ورکرز کی بیٹ وائز تعیناتی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور شکایات کی فیلڈ میں تکمیل کی مؤثر مانیٹرنگ پر بھی زور دیا۔سیکرٹری بلدیات نے تمام اضلاع میں ویسٹ انکلوژرز اور عارضی کولیکشن پوائنٹس کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کی تاکہ ویسٹ کولیکشن کے نظام کو مزید منظم کیا جا سکے اور شہری و دیہی علاقوں میں کچرے کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹینرز کی لوکیشن ٹریک کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں بھی جیو ٹیگنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ زید بن مقصود نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب کے آپریشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ صفائی کی صورتحال، ویسٹ کولیکشن اور کنٹینرز کی موجودگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا سکے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم صفائی آپریشنز کی نگرانی، ویسٹ کولیکشن گاڑیوں کی ٹریکنگ اور شہری شکایات کے ازالے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ستھرا پنجاب کے تحت فیلڈ آپریشنز کی نگرانی میں تسلسل برقرار رکھا جائے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے صفائی کے معیار، گاڑیوں کی نقل و حرکت اور شکایات کے ازالے کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچا جائے۔

جواب دیں

Back to top button