ایل ڈی اے نے علامہ اقبال زون کے نقشے منظور کرنا شروع کر دیئے،مشروط طور پرایم سی ایل کامکمل بلڈنگ کنٹرول لینے میں ایل ڈی اے کی عدم دلچسپی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے ایم سی ایل کے علامہ اقبال زون کے نقشے پاس کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایم سی ایل نقشہ فیس کی مد میں بڑی ریکوری سے محروم ہو گیا ہے۔علامہ اقبال زون سے ایم سی ایل کو مجموعی آمدن میں سے 40 فیصد سے زائد نقشہ فیس اسی زون سے ہو رہی تھی۔نقشہ جات کا ریکارڈ ای بیز سے منسلک کرنے کے دوران علامہ اقبال زون کا لینڈ کنٹرولڈ ایریا ایم سی ایل کی بجائے ایل ڈی اے کے کھاتے میں ڈال دیا تھا جس کی وجہ سے جو نقشہ ایم سی ایل کےعلامہ اقبال زون کا ای بیز پر اپلائی کیا جاتا تھا وہ ایل ڈی اے کو ٹرانسفر ہو رہا تھا۔اب ایل ڈی اے نے ان نقشوں کی منظوری اور پراسس شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے شرائط پر ایم سی ایل کا مکمل بلڈنگ کنٹرول لینے سے انکار کر دیا ہے۔ایل ڈی اے نے واضع موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 25 فیصد شیئر ایم سی ایل کو دینے،آڈٹ اور دیگر شرائط کی صورت میں ایم سی ایل کا بلڈنگ کنٹرول نہیں لے گا۔کسی شرائط کے بغیر بلڈنگ کنٹرول دیا جائے یا وزیر اعلٰی کی سطح پر فیصلہ ہونے کی صورت میں ہی مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے سیکرٹری بلدیات پنجاب کی وساطت سے بھیجی گئی سمری میں ایم سی ایل کا بلڈنگ کنٹرولڈ ایریا ایل ڈی اے کو منتقل کرنے اور اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ کی سفارش کی گئی تھی۔جس پر اب ایل ڈی اے کی طرف سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button