*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں واسا، ایم سی ایل اور بورڈ آف ریونیو کی کل 17 ترقیاتی سکیمیں متفرق کیٹیگریز کے تحت منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔ ایم سی ایل کی شہر کی انٹرنل روڈز کی بحالی کیلئے اون سورس کے تحت 8 سکیمز اور واسا کی مختلف ٹاؤنز میں ویسٹ واٹر پمپس پرکیورمنٹ کیلئے 7 ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں۔ واسا انتظامیہ کی جانب سے ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر نئے ویسٹ واٹر پمپس لگائے جائیں گے۔ لاہورڈویژن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز نے بورڈ آف ریونیو کی ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے منظوری کے لئے پیش کی گئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر ایم سی ایل کی روڈ مرمت و بحالی کی ایک ایک سکمیز کا تفصیلا جائزہ لیا۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے پیش کردہ تمام ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔ کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ڈویلپمنٹ، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، سی او ایم سی ایل کلیم یوسف سمیت ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی ننکانہ رعنا حمید نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button