محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ گریڈ19 کے سینئر آفیسر اقبال فرید کو گریڈ20 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ زید بن مقصود کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اقبال فرید اس وقت ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔وہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت مختلف میونسپل کارپوریشنز میں بھی بطور چیف آفیسر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا شمار محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے قابل ترین افسران میں ہے۔






