ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ، آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی اور بتایاکہ ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا 78 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا گرے سٹرکچر سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی دونوں بیسمنٹ پر فنشنگ کے کام جاری ہیں۔الیکٹریفکیشن، پینٹ، فلورنگ اور ریمپیس پر کام دو شفٹوں میں جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں اور داخلی و خارجی راستے کے لیے مجوزہ ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آؤٹ فال روڈ پر جاری کاموں کاجائزہ لینے کے دوران سولر لائٹس نصب کرنے کی ہدایت کی۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ آؤٹ فال روڈ پر فٹ پاتھ، اسفالٹ اور مرمت و بحالی کے کام کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک اور اندرون سرکلر روڈ کا بھی دورہ کیااورفساڈ کی اپ گریڈیشن کے پائلٹ منصوبے کاجائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ بھاٹی چوک سے شاہ عالم چوک کی جانب سڑک کے ایک طرف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے اطراف جاری فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہیں بتایاگیاکہ بھاٹی چوک پر گرین ایریا کی ڈویلپمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بھاٹی چوک کے اطراف ٹریفک روانی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کنٹریکٹر، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






