ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سخت اقدام،ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کیخلاف شکنجہ سخت کردیاگیاہے اورتین دھوکہ باز افرادملک اکبر،اشرف اور بن یامین کےخلاف ایف آئی آرزدرج کردی گئی ہیں۔یہ افرادخود کو ایل ڈی اے کا ملازم اورصحافی ظاہر کرکے شہریوں سے رشوت کا مطالبہ کرتے تھے۔ملک اکبر کیخلاف تھانہ ٹاون شپ میں جبکہ اشرف اوربن یامین کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں ایل ڈی اے نے مقدمہ کے اندراج کی د رخواستیں دی گئی تھیں ۔یہ افرادکوٹ لکھپت اور ٹاﺅن شپ میں غیر قانونی تعمیرات کا جھانسہ دے کر جائیداد مالکان سے رشوت لیتے تھے۔یہ افرادشہریوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایل ڈی اے عملہ کا نام بھی استعمال کرتے تھے۔ملک اکبر نامی شخص خود کو مبینہ طور پر صحافی ظاہر کرکے شہریوں کو غیرقانونی تعمیرات کے نام پر بلیک میل کرتاتھا۔ان ملزمان کے خلاف دفعات 506،419،170، 417 اور420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔مزید برآں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاہے کہ شہری انسپکشن کے لیے آنے والے ایل ڈی اے عملے سے ان کی شناخت بارے لازمی پوچھیں اورایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےو الے پرائیویٹ افراد کیخلاف پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آرکوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرے گا۔ایل ڈی اے افسران و عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران ایل ڈی اے کی جیکٹس اور کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ پہننے کا پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کا مقصد ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےو الے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button