ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ حج قرعہ اندازی کردی گئی۔کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے سات خوش نصیب ملازمین کا انتخاب کر لیا گیا۔اے ڈی جی ہیڈکوارٹرز اسامہ مجید چیمہ، اے ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی،ڈائریکٹرایڈمن نازیہ موہل اورچیف آئی ٹی آفیسر عبدالباسط قمر نے قرعہ اندازی کی۔حج قرعہ اندازی کے موقع پر ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران ودیگر افسران نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئریونین کے جنرل سیکرٹری فیصل بٹ، صدر رمضان گجر،خواجہ کاشف، اعجاز بٹ نائب صدر اور حافظ عبدالخالق نے بھی شرکت کی۔کامیاب ہونے والوں میں گریڈ1تا10کیٹگری کے محمد عبدالصمد باسط (مالی)،محمد امیر (نائب قاصد)،ندیم احمد (چوکیدار) اور اشفاق بیگ (ہیڈ مکینک) شامل ہیں۔گریڈ11تا16کیٹگری میں ماجد علی خان (اسسٹنٹ)،زرینہ مختار(کمپیوٹر آپریٹر) اورشازیہ سینئر (کلرک )شامل ہیں۔حج قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
5 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
5 دن ago
گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
Related Articles
مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی علی اعجاز کے ہمراہ فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، عطا بخش روڈ اور کماہاں لدھر روڈ کا دورہ
6 دن ago
ایل ڈی اے انتظامیہ نے ٹاؤن پلاننگ زون فور فائیو،سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،اے ڈیز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے
6 دن ago




