تمام اضلاع کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئرسنٹرزبنیں گے،ثمن رائے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہروعدہ سچ کر دکھایا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے وویمن ڈے پرڈے کیئر سنٹرز کے قیام کاعہد تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے-صوبہ بھر میں وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سی ایم سپیشل اینی شی ایٹو کے تحت ڈے کیئرسنٹرز کا پراجیکٹ مکمل کیا جا رہاہے-تمام اضلاع کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئرسنٹرزبنیں گے،ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ثمن رائے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جن میں سے350ڈے کیئر سنٹرز مکمل فنکشنل ہوچکے ہیں جبکہ 40زیر تکمیل ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اگلے مالی سال تک 650ڈے کیئر سنٹرزکے قیام کا ہدف بھی مقرر کر دیا ہے-بتایا جاتاہے کہ ہر ڈے کیئر سنٹرمیں بچوں کے لئے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی نصب ہوگی- ڈے کیئر سنٹرمیں تربیت یافتہ(Caregiver)کیئر گیور بچوں کی دیکھ بھال پر متعین ہوگی-ابتدائی طورپروویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (Caregiver)کیئر گیور کی تنخواہ ادا کرے گا-پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں ورکنگ وویمن ٹیچرز اور سٹاف کے لئے ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں -جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع میں ترجیحا گرلز کالجز اور ہسپتالوں میں بھی ڈے کیئر سنٹرقائم کئے گئے ہیں – پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈے کیئر سنٹرزمیں آن لائن مانیٹرنگ سسٹم فنکشنل ہے-لاہورمیں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لئے 86ڈئے کیئر سنٹرز کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جن میں سے 70فنکشنل ہوچکے ہیں – وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں -فیصل آباد میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لئے سرکاری اداروں میں 20 ڈئے کیئر سنٹرزکاقیام عمل میں لایاگیاہے-بھکر میں 21،شیخوپورہ میں 18،لیہ میں 17،خانیوال میں 15،اوکاڑہ میں 14، ننکانہ صاحب میں 13،سیالکوٹ اوروہاڑی میں 12،12 ڈئے کیئر سنٹرزفنکشنل ہوچکے ہیں -بہاولپورمیں 17، ملتان میں 16،گجرانوالہ میں 12،راولپنڈی اورسرگودھا میں 7,7 ڈئے کیئر سنٹرزبھی فنکشنل ہو گئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ورکنگ وویمن کا تحفظ اور ان کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ ورکنگ وومن کی سہولت کے لئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز بن رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button