وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کی بہترین مینجمنٹ و روانی اور مجوزہ متعلقہ ٹریفک پلان کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام میں خاطر خواہ اور انقلابی تبدیلیاں آئیں گی بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو بورڈ کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو شہر کے اندر بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے جامع حکمت عملی اور منظم انداز سے ٹریفک کی روانی اور بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد شہر کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے کوئٹہ شہر کے لئے مجوزہ ٹریفک پلان سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے کے تمام منصوبوں کو مئی 2026 تک مکمل کیا جائے اور دوسرے فیز سے متعلق ٹریفک پلان کو جلد حتمی شکل دیتے ہوئے متعلقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ افرادی قوت کی بھرتیوں کے عمل کو کنٹریکچول بنیادوں پر عمل میں لاتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل طریقے کار اپنایا جائے وزیراعلیٰ نے ایس ایس پی ٹریفک کو پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے اہم چوکوں پر ٹریفک کے خلل سے بچنے کے لیے انٹرسیکشنز پر مونیٹرنگ کو بہتر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پلان پر عمل درامد متعلق بین الاقوامی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس کی دلچسپی صوبائی حکومت پر ان کے اعتماد کا ثبوت ہے اس نظام سے ایک بہتر ڈیجیٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے وجود کو تقویت ملے گی اور شہر کے اہم چوراہوں پر سگنلز تنصیب ہوں گے جو کہ ہمہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ رہیں گے اجلاس میں شہر کے بعض علاقوں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کچھ سڑکوں کو ون وے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور مینجمنٹ روڈ سیفٹی،کنٹرول و مانیٹرنگ اور ٹریفک سگنل کی تنصیب سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ لعل جان جعفر،سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان،ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال حسن اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو بورڈ ڈاکٹر سجاد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
4 ہفتے ago
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
4 ہفتے ago
محمد شہباز شریف کا میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان، وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
Related Articles
ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
4 ہفتے ago
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں انٹرنل ڈویلپمنٹ اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا،میر سرفراز بگٹی
جنوری 5, 2026
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
دسمبر 29, 2025



