وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 31 جنوری کو کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے سفاکانہ واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید پولیس جوانوں کے بچوں سے خصوصی ملاقات کی انہیں پیار و شفقت دی اور کہا کہ یہ بچے صرف ایک خاندان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا روشن مستقبل اور امید ہیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی کفالت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مروجہ معاوضہ پالیسی کے تحت پولیس شہداء کے لواحقین کی فوری مالی معاونت سمیت دو دو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ان میں سے ایک ملازمت محکمہ پولیس میں جبکہ دوسری کسی دوسرے سرکاری محکمے میں دی جائے گی انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ تمام تعیناتی آرڈرز ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم سے متعلق تمام تر اخراجات حکومت برداشت کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و فکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں انہوں نے شہید اے ایس آئی محمود الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سریاب تھانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو گھر کی تعمیر اور دیگر ضروریات کے لیے پچپن لاکھ روپے فراہم کئے جاررہے ہیں جبکہ ان کی بہبود کے لیے حسب ضرورت دیگر ممکنہ وسائل بھی مہیا کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام شہداء کے خون کے قرض دار ہیں ہم اپنے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں، بالخصوص ہندوستان کے ایماء پر دہشت گرد عناصر کے ذریعے پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاہم ایسی تمام سازشیں ناکام ہوں گی انہوں نے واضح کیا کہ جو مقدس خون اس دھرتی پر بہایا گیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا اور قوم و ریاست کے دشمنوں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مکمل، شفاف اور پیشہ ورانہ تحقیقات جاری ہیں جس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے تحقیقاتی ٹیمیں چوبیس گھنٹے سات دن کام کر رہی ہیں دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ریاست دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ، میر ظہور بلیدی، حاجی علی مدد جتک، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے
Read Next
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026



