ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نیلام عام مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلام عام منعقد ہوا۔ ایل ڈی اے نے سال2026 کے پہلے نیلام عام میں ریکارڈ3ارب28کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے سال2026 کے پہلے نیلام عام میں 61رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹ،مارکی سائٹ،ہیلتھ /ایجوکیشن سائٹ،پبلک یوٹیلٹی سائٹ،سپورٹس کمپلیکس سیلون کے حقوق کرایہ داری3ارب28کروڑ13لاکھ81ہزار6سو روپے میں نیلام کیے۔ فنانس اینڈ ٹریڈسنٹرجوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری8کروڑ20لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر165کمرشل زون، ایل ڈی اے ایونیو ون پٹر ول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری6کروڑ 30لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔

پلاٹ نمبر76,77,78فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن پر واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ90لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر411تا416اور443تا448بلاک ڈی ٹو جوہرٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ6لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر90سوک سنٹر،سبزہ زار میں واقع ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 86لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔والٹن روڈ، پیکجیز ایریامیں تعمیر شدہ سکول سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 42لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر402بلاک بی،سبزہ زار میں واقع ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری22لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر50اے ون اور50اے ٹو، رچنا بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 3 1لاکھ 20ہزارروپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر808بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 33لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر339-Aبلاک بی جوہر ٹاؤن کے حقوق کرایہ داری 27لاکھ 50ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں واقع لیڈیز سیلون کے حقوق کرایہ داری4لاکھ40ہزارروپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلا ٹ نمبر251بلاک ایف جوہر ٹاؤن سپورٹس سائٹ کے حقوق کرایہ داری 19لاکھ 80ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔پبلک یوٹیلیٹی سائٹ لیک سٹی بیلا ویسٹا گالف اسٹیٹ تھری ایک ارب 15کروڑ 23لاکھ 60ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔اے اے سیکٹرڈی، بحریہ ٹاؤن میں واقع مفاد عامہ کے پلاٹ 42کروڑ روپے میں نیلام ہوئے۔ جوہر ٹاؤن کمرشل پلاٹ نمبر427،ڈی ٹو7کروڑ5لاکھ روپے اورکمرشل پلاٹ نمبر428بلاک ڈی ٹو7کروڑ65لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔جوہر ٹاؤن میں کمرشل پلاٹ نمبر291بی،بلاک کے2کروڑ34لاکھ60ہزارروپے اور کمرشل پلاٹ نمبر291سی، بلاک کے2کروڑ68لاکھ55ہزارروپے ہوا۔جوہر ٹاؤن کمرشل پلاٹ نمبر291ڈی،بلاک کے2کروڑ95لاکھ20ہزارروپے اور پلاٹ نمبر132 بلاک ایف ون72لاکھ3ہزار روپے میں نیلام ہوا۔جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر2 بلاک بی،18کروڑ40لاکھ روپے اورکمرشل پلاٹ نمبر123کارنر بلاک اے17کروڑ86لاکھ64ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر633/7 بلاک اے،ایک کروڑ17لاکھ 98ہزارروپے اور پلاٹ نمبر633/8بلاک اے،ایک کروڑ17لاکھ 98ہزارروپے ہوا۔ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کمرشل پلاٹ نمبر 4، بزنس بے3کروڑ96لاکھ روپے اورپلاٹ نمبر 5، بزنس بے4کروڑ8لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے سٹی،جناح سیکٹر کمرشل پلاٹ نمبر 6، بزنس بے4کروڑروپے اورپلاٹ نمبر 7، بزنس بے4کروڑ8لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے سٹی،جناح سیکٹر،کمرشل پلاٹ نمبر 77کارنر، بزنس بے2کروڑ88لاکھ روپے اورپلاٹ نمبر 78، بزنس بے2کروڑ32لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے سٹی،جناح سیکٹر کمرشل پلاٹ نمبر79، بزنس بے2کروڑ48لاکھ روپے۔پلاٹ نمبر80، بزنس بے2کروڑ46لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون پلاٹ نمبر3 کمرشل زون،4کروڑ59لاکھ34 ہزارروپے اور پلاٹ نمبر17 کمرشل زون،3کروڑ56لاکھ97ہزار روپے جبکہ اورپلاٹ نمبر18 کمرشل زون ایونیو ون،3کروڑ53لاکھ80ہزار روپے اور پلاٹ نمبر19کمرشل زون3کروڑ 70لاکھ12 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ ایونیو ون پلاٹ نمبر20 کمرشل زون،3کروڑ48لاکھ48 ہزارروپے جبکہ پلاٹ نمبر21 کمرشل زون،3کروڑ55لاکھ94ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر62،سوک سنٹر،سبزہ زار6کروڑ 31لاکھ95ہزار روپے میں نیلام ہوا۔علامہ اقبال ٹاؤن کمرشل پلاٹ نمبر 25 فروٹ منڈی2کروڑ93لاکھ89ہزار روپے اورپلاٹ نمبر 13فروٹ منڈی ایک کروڑ43لاکھ6ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر402 کارنر،بلاک ڈی، سبزہ زار61 لاکھ64ہزار روپے اورکمرشل پلاٹ نمبر402 سی ون،بلاک ڈی، سبزہ زار54 لاکھ27ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر402 سی فائیو،بلاک ڈی، سبزہ زار58 لاکھ 96ہزارروپے میں نیلام ہوا۔سبزہ زار بلاک ڈی کمرشل پلاٹ نمبر402-C/6،57لاکھ 62ہزار روپے جبکہ کمرشل پلاٹ نمبر402-C/15،57لاکھ 62ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ مصطفی ٹاؤن۔کمرشل پلاٹ نمبر 312شہباز بلاک،55 لاکھ روپے۔پلاٹ نمبر 313 کمرشل54لاکھ 60ہزار روپے میں نیلا م ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر 343بلاک شہباز59لاکھ51ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر 55 آرٹو، جوہرٹاون ایک کروڑ85لاکھ 37ہزارروپے،پلاٹ نمبر 315 بی،بلاک آرٹو،جوہر ٹاؤن2کروڑ63لاکھ12ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر167۔کارنربلاک۔آر،جوہرٹاون ایک کروڑ39لاکھ76ہزار روپے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر163۔کارنربلاک۔آر، ایک کروڑ39لاکھ76ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر168 کارنربلاک۔ آر، جوہرٹاون ایک کروڑ68لاکھ50ہزار روپے اور رہائشی پلاٹ نمبر 315 اے،بلاک آرٹو،جوہرٹاؤن2کروڑ40لاکھ96ہزار روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر 995آر ون،جوہر ٹاؤن ایک کروڑ72لاکھ 20ہزارروپے۔رہائشی پلاٹ نمبر 287 اے،بلاک آرون،جوہر ٹاؤن ایک کروڑ53لاکھ11ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ رہائشی پلاٹ نمبر 287 بی،بلاک آرون،جوہر ٹاؤن ایک کروڑ63لاکھ15ہزار روپے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر 208،بلاک ڈی،جوبلی ٹاون ایک کروڑ46 لاکھ59ہزار روپے اوررہائشی پلاٹ نمبر 36،بلاک بی،جوبلی ٹاون3کروڑ36لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔رہائشی پلاٹ نمبر38بلاک ای،تاج پورہ86لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاوسنگ،ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاوسنگ فور اور متعلقہ افسران نے نیلام عام میں شرکت کی۔






