ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے سامنے انڈر گراؤنڈ پیڈسٹرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہیں۔ کچہری چوک سے بھاٹی چوک کی جانب لینڈ ایکوزیشن کے لیے املاک مسمار کر دی گئی ہیں۔

داتا دربار سے کچہری روڈ کی جانب واک ویز پر بھی کام جاری ہے۔داتا دربار کے سامنے پیازے کی توسیع و تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ پارکنگ ایریاز میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے اطراف ترقیاتی کاموں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اضافی لیبر تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ داتا دربار کے اطراف پرانے املاک کے فساڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی ایس او پیز پر زیرو ٹالرنس ہے۔ ویجیلنس ٹیمیں ترقیاتی کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کر رہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے اور نیسپاک ٹیموں کو کام کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button