ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر میں پرامن اور محفوظ بسنت کو یقینی بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے وضع کردہ سخت حفاظتی اقدامات اور حکمت عملی پر سو فیصد عملدرآمد دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں زندہ دلانِ لاہور نے نہ صرف مقررہ ٹائم لائن کی پاسداری کی بلکہ حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے ایک منظم اور ذمہ دار معاشرے ہونے کا ثبوت دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے فیلڈ مانیٹرنگ اور مربوط اقدامات کی بدولت بسنت کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہریوں کے مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام نے قانون کی پاسداری کر کے شہر کا مثبت اور پرامن تشخص اجاگر کیا ہے، جو کہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ عوامی ڈسپلن اور تعاون کے بغیر ضلعی انتظامیہ لاہور کے لیے اس بڑے ہدف کا حصول ممکن نہ تھا، لہٰذا وہ تمام شہریوں کو اس تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ اس محفوظ بسنت کے انعقاد میں 100 فیصد عوامی تعاون اور قانون کی بالادستی دیکھنے میں آئی ہے جس نے لاہور کے انتظامی نظم و نسق کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
Read Next
3 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago





