بیانِ تشکر و خراجِ تحسین,لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) خیبر پختونخوا کے سرپرستِ اعلیٰ شوکت کیانی، جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی اور ان کی پوری کابینہ کی جانب سے ملازمین کے حقوق کے لیے اختیار کیے گئے جرات مندانہ، اصولی اور ملازم دوست مؤقف پر میں دلی طور پر ان کا بے حد مشکور ہوں اور ان کی قیادت و خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

خصوصاً میرے مطالبات کو باقاعدہ طور پر یونین کے اجتماعی مطالبات میں شامل کرنا ایک تاریخی، باوقار اور جمہوری فیصلہ ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ یونین محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ملازمین کی آواز، امید اور طاقت بن چکی ہے۔میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اب ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کی جدوجہد صرف ناصر خان افریدی کی انفرادی تحریک نہیں رہی بلکہ یہ ایک اجتماعی، آئینی اور قانونی جدوجہد بن چکی ہے، جس میں رجسٹرڈ ادارے اور نمائندہ پلیٹ فارمز باقاعدہ طور پر شامل ہو چکے ہیں، اور یہ معاملہ اب رِٹ پٹیشن اور منظم قانونی جدوجہد کے ذریعے ایک باقاعدہ تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے۔میں سرپرستِ اعلیٰ شوکت کیانی، جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی اور ان کی تمام کابینہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس جدوجہد کو کامیابی عطا فرمائے اور ملازمین کے حقوق کی اس تحریک کو منزل تک پہنچائے۔ہم سب متحد ہیں — حقوق کی جدوجہد میں، انصاف کے سفر میں، اور سچ کے ساتھ۔

من جانب:

ناصر خان افریدی

خادم ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین خیبر پختونخوا

جواب دیں

Back to top button