صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 7 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 63 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے7 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں شعبہ صحت کی میں سرجری اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی بہتری کے لیے 2 ارب روپے کے فنڈز ، دریائے ستلج کے دائیں کنارے پر نوراجا بھٹہ فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کےفنڈز ، جلالپور پیروالا کے تحفظ کے لیے فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری ، تحصیل شکرگڑھ میں دریائے راوی کے فلڈ مینجمنٹ اور چمبیان فلڈ پروٹیکشن بند سیالکوٹ کے لیے 4 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ، لنک کینالز کے ڈیزائن، سپرویژن، ریموڈلنگ اور بحالی کے لیے 1 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور ، رسول–قادرآباد لنک کینال کی ریموڈلنگ کے لیے 9 ارب 30 کروڑ روپے کےفنڈز کی منظوری اور عباسیہ کینال سسٹم کے کمانڈ ایریا میں پانی سے متاثرہ زرعی زمین کی بحالی کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں بہتر ریگولیشن کے لیے IWT&R ونگ کی استعداد کار میں اضافہ اور لنک کینالز کی ریموڈلنگ و بحالی اور میگا منصوبوں کے نفاذ کے لیے PMO کے قیام کا کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی ۔اجلاس میں چیف اکانومسٹ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے

جواب دیں

Back to top button