پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی طرف سے 105 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جن میں95 انفورسمنٹ افسران اور 10 آڈٹ افسران شامل ہیں۔لاہور 40، فیصل آباد 12، گوجرانولہ 09،ساہیوال 05 انفورسمنٹ افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ملتان 08، بہاولپور 05، سرگودھا 05، راولپنڈی 03، بہاولپور 05 افسران کی تعیناتی کی گئی۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق 09 افسران کو لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔نئے افسران کی تعیناتی سے فیلڈ آپریشن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔






