وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزر اء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب سے آنیوالے وفد کا خیرمقد م کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچ گئیں۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ بھی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے ہمراہ کابینہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے۔بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم بلوچستان کیساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں خیرمقدم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔بلوچستان کے لوگوں کی ملک کیساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ بلوچستان کیلئے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں۔بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ بلوچستان خوب آگے بڑھے، امن و امان اور خوشیوں کا گہوارہ بنے۔خوشی ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں۔حوصلے اور استقامت کیساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے معاملات چلارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کو فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔دعاہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔عزت افزائی کرنے پر گورنر اور سی ایم بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کیلئے متحد ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
4 گھنٹے ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
13 گھنٹے ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
1 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
Related Articles
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
3 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago



