جیلانی پارک میں 13 سے 15 فروری رمضان بچت فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے،معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمی بٹ

معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے بتایا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خورونوش کا تحفہ دینے کےلئے 13 فروری سے 15فروری تک جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جس میں ریلیف اور تفریح ایک ساتھ ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گے -انہوں نے بتایا کہ رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے تمام ذیلی ڈیپارٹمنٹ حصہ لیں گے جن میں پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی،فوڈ اتھارٹی, فوڈ ڈائریکٹوریٹ, حلال اتھارٹی ،سہولت بازاراتھارٹی،

سہولت ان ویلز،کنزیومر پروٹیکشن،پنجاب انسٹیٹیوٹ اف ایگریکلچر مارکیٹنگ شامل ہیں-سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان بچت فیسٹیول میں عوام الناس کے لیے60 سے زائد ریلیف سٹالز قائم کیے جائیں گے جن میں آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیاء خورونوش 20 فیصد سے زائد سستے دستیاب ہوں گےاور فیسٹیول میں سٹالز کے ساتھ فوڈ سیفٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں-انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ مقامی ثقافت، روایات اور علاقائی رنگ کو مختلف تقریبات کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا خاص طور پرفیملیز کے لیے محفوظ، خوشگوار اور عوام دوست ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا-معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے کہا کہ رمضان کے آغاز سے قبل سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی سے ہر خاص و عام کو ریلیف ملے گا اور فیسٹیول میں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ 20 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر میسر ہوں گی جبکہ اشیاء خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی اور تمام سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا-

جواب دیں

Back to top button