محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے گریڈ 17کے نئے بھرتی ہونے والے 26 افسران کی بطور میونسپل آفیسر ریگولیشنز تقرریاں کر دی ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کے احکامات کی روشنی میں لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تقررنامے جاری کئے ہیں۔
جن کے مطابق احمد ناصر کو ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔محمد عمیر اسماعیل کی میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ، ذوالقرنین علی ایم او آر پتوکی،منصور الہی ایم او آر جڑانوالہ، محمد عمار افضل ایم او آر میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ،قاسم پرویز گوندل ایم او آر دینہ،سید علی فرحان ایم او آر شیخوپورہ، فرحان اجمل سرمد ایم او آر چشتیاں، ثناء اللہ ایم او آر بہاولنگر، عمار الطاف ایم او آر کروڑ لعل عیسن، آمنہ منظور ایم او آر وزیر آباد، سلمان اشرف ایم او آر چنیوٹ، سرفراز الحسن ایم او آر دنیا پور،ارسلان احمد ایم او آر چوبارہ مبین خالد ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل ننکانہ صاحب، ذوالقرنین چشتی ایم او آر میونسپل کمیٹی عارف والا،نعیم منظور ڈی او آر سیالکوٹ، ذوہیب افضل ایم او آر حاصل پور،حافظ عدنان اختر ایم او آر منچن آباد،آمنہ امجد ایم او آر کھاریاں، معطر کرن ایم او آر کوٹ چٹھہ، اقراء الیاس ستی ایم او آر کہوٹہ، گلشن پروین ایم او آر کبیر والا،شمع منیب ایم او آر شجاع آباد، احسن حسن ایم او آر میانوالی اور صلاح الدین کے میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کمیٹی نارووال تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔