حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 87 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو مسماری کے نوٹس جاری

حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ضلع میں 87 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسماری کے نوٹس جاری کر دیا ہیں۔ان میں لینڈ سب ڈویژن بھی شامل ہیں۔ضلع حیدر آباد کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔جن میں قاسم آباد کی 5،سٹی کی 13 ،رورل حیدر آباد کی 57 اور لطیف آباد کی 12 غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیمیں شامل ہیں۔ان سکیموں کے مالکان کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول ادارہ ترقیات حیدر آباد کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔اور مزید خرید و فروخت سے روک دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button