ضلع کونسل سکھر کا اجلاس،آیت اللہ شہید کو خراج تحسین پیش، ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

ضلع کونسل سکھر کا اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ضلع کونسل کے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا ضلع کاؤنسل کے 14 ویں اجلاس کے آغاز پر ایران کے شہداء خصوصاً ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سمیت تمام شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر پاکستان کی پہلی لوکل کونسل ہے جس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر روکے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنائی یہودیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے اور انہوں نے سر نہیں جھکایا۔چیئرمین ضلع کونسل کے مطابق رواں سال ضلع کی ہر یونین کونسل کو بیس ملین روپے کی ترقیاتی اسکیم دی جائے گی۔ سکھر میں ایک ڈبل ڈیکر بس چلانے کے منصوبے کے ساتھ سات الیکٹرک ٹیکسیاں بھی فراہم کی جائیں گی جو ایک چارج پر تقریباً 280 کلومیٹر تک چل سکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں صالح پٹ کے علاقے میں بھارت کی سرحد کے قریب دیہاتوں میں بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یو) قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکھر کے کچے میں سندھ پولیس کے لیے نئی چوکیاں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں

جواب دیں

Back to top button