وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ٹیکس اصلاحات کا جامع نظام عملی نفاذ کی جانب گامزن۔۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں غیر رجسٹرڈ سروسز سیکٹر کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوڈ سیکٹر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کیلئے پی آر اے رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔ علاؤہ ازیں سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے ٹیکس وصولی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹیکس کٹوتی اور بھاری سیلز کے باوجود ریکارڈ میں خردبرد کرنیوالوں کا ڈیٹا جلد مرتب کیا جائے۔ لیگل فریم ورک میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ میکنزم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ سیلز ریکارڈ میں واضح خرد برد اور مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے پوائنٹس کو سربمہر کیا جائے گا۔ اس موقع پر کمشنر انفورسمنٹ لاہور محمد آصف ،ممبر لیگل، ممبر سپورٹ سروسز اور دیگر افسران موجود تھے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
1 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
5 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
6 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
1 ہفتہ ago





