پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد 4015 سے بڑھ کر6570 ہو گئی ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں دیہی یونین کونسلوں کی تعداد 4056 جبکہ اربن یونین کونسلوں کی تعداد 2514 ہو گئی ہے۔ 
لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر میں ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز ہونگی جن کی مجموعی تعداد 30 ہے۔میونسپل کارپوریشنز کی تعداد11 سے بڑھا کر 33 کر دی گئی ہے۔
میونسپل کمیٹیوں کی تعداد جو 182 تھی اب 220 ہو گئیں ہیں۔تحصیل کونسلز 141 ہیں۔






