مقامی حکومتوں کے فعالیت، مستقبل و مسائل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کیطرف سے قائم کمیٹی کے اراکین ممبران صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ایم پی اے، نثار باز، ایم پی اے ملک طارق اعوان، ایم پی اے ارباب محمد وسیم خان سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ مقامی حکومتوں کے فعالیت مضبوط مستحکم نظام کے بارے میں خصوصی بات چیت کی گئی۔

وفد کی قیادت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کی جبکہ وفد میں شامل بلدیاتی نمائندوں میں ترجمان ایسوسی ایشن چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، زیشان محمد خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ غزنی خیل لکی مروت، شبیر خلیل این سی چئیرمین، چئیرمین شاہین ٹاون و کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، لیگل ایڈوائزر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ایڈوکیٹ بابر خان یوسفزئی شامل تھے۔ ممبران اسمبلی خیبرپختونخوا کیطرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔






