وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ”عزمِ استحکام“ مہم کے تحت انڈین اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور ریاستی ادارے امن و امان کے قیام کے لیے پوری قوت کے ساتھ متحرک ہیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام ایک وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف ریاست کے عزمِ مصمم کا منہ بولتا ثبوت ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ”عزمِ استحکام“ مہم صوبے میں مکمل امن اور پائیدار استحکام کی بحالی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔
Read Next
2 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
2 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
Related Articles
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
اپریل 9, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026



