کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک 2026ءکی تیاریوں، پرائس کنٹرول، سستا بازاروں کے قیام اور راشن کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹیکل) کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال، نمازِ تراویح اور دیگر عبادات کے اوقات میں انتظامات، تجاوزات کے خاتمے، صفائی کی صورتحال، پرائس کنٹرول، سستا بازاروں کے انعقاد اور راشن کی منصفانہ تقسیم سے متعلق مختلف امور پرغور وخوص کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے واضح اور شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ صرف حقدار اور مستحق افراد کو ہی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی سی آفس کی سطح پر اجلاس منعقد کرکے تقسیم کے طریقہ کار اور معیار کے تعین کے لیے مؤثر میکنزم تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے جس سے رش اور بدنظمی سے بچا جا سکے اور غریب افراد باعزت اور آسان طریقے سے راشن حاصل کر سکیں۔اس ضمن میں معذور افراد اور بیوہ خواتین کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مستحقین کی درست نشاندہی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈیٹا سے استفادہ کیا جائےتاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول، سیکیورٹی انتظامات اور سستا بازاروں کے قیام کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو جامع منصوبہ بندی کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
1 ہفتہ ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
1 ہفتہ ago
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
1 ہفتہ ago
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026




