وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس، امن و امان، معاشی استحکام، زرعی اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق اہم امور پر فیصلے کئے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 23ویں اجلاس میں امن و امان، معاشی استحکام، زرعی اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم اور دور رس فیصلے کیے گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے دو روزہ کابینہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 31 جنوری کو بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز متحد اور پُرعزم ہیں۔ حالیہ واقعات کے بعد بروقت اور مؤثر ردعمل پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا زرعی شعبے میں بہتری کے لیے کابینہ نے “واٹر کنزرویشن اینڈ پروڈکٹیویٹی انہانسمنٹ اِن بلوچستان تھرو کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر” منصوبے کی منظوری دی جو کورین ایگزم بینک کے قرض کے تحت شروع کیا جائے گا۔






