حکومت نے عید الفطر پر 2 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 روز 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی

وفاقی حکومت نے 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید تعطیلات ہونگی۔22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی، 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور سوموار کی 4 چھٹیاں ہونگی

جواب دیں

Back to top button