خیبر پختونخوا محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ڈائریکٹوریٹ کا پہلا مشاورتی کمیٹی اجلاس

خیبر پختونخوا کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ڈائریکٹوریٹ کا پہلا مشاورتی کمیٹی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اکرام اللہ خان نے کی۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ کے موجودہ سرگرمیوں، سالانہ ورک پلین اور انڈر کنسٹرکشن پالیسی ڈاکومنٹ کا جائزہ لیا گیا، صلاحیت بڑھانے کی ضروریات کی نشاندہی کی گئی، اور ضلعی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شفافیت اور عوامی فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کو حکومت کی اہم ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی، شفافیت اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی پر زور دیا۔

سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات عدیل شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن نے ایم اینڈ ای ڈائریکٹوریٹ کے مختلف امور اور سرگرمیوں پر فورم کو بریفنگ دی۔اجلاس میں پالیسی فریم ورک کو بہتر بنانے اور آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button