پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے فنڈز کے حصول کے بر سر پیکار۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد سے قبل حکومتی احکامات کی روشنی میں ایڈوانس سیلری اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے مطالبہ پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک نے خصوصی گرانٹ کے حصول کے لئے صحیح معنوں میں محکمہ کے سربراہ ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے تین دن کے اندر صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز سے ہنگامی بنیادوں ہر فنانشل پوزیشن کی انفارمیشن حاصل کر کے سیکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ حاصل کرنے کے بعد اسے باقاعدہ سمری کی شکل میں کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے لئے خصوصی گرانٹ کی منظوری کے لئے کیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا۔مزید برآں سیکریٹری بلدیات نے سیکریٹری فنانس کو فون کرکے گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ ایکسائز کی طرف سے جمع کئے گئے UIP ٹیکس کی جلد ریلیز کے لئے بھی کہا۔جب کہ اکاونٹ فور سے بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی سمری پر محکمہ جات قانون و فنانس کے اعتراضات کو دور کرنے کے لئے بھی محکمہ بلدیات کے افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں سمری کے اعتراضات کا جواب دو دن کے اندر اندر متعلقہ محکموں کو دینے کا ٹاسک خصوصی کمیٹی کو سونپا گیا ہے ۔ فیڈریشن کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گرانٹ منگل کے روز تک متوقع ہے۔مزید برآں فیڈریشن کی طرف سے سروس سٹرکچر ریگولیشنز 2023 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو خط لکھا ہے جب کہ اس سلسلہ میں مشتاق احمد غنی ممبر صوبائی اسمبلی کی جانب سے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی اطلاعات بھی ہیں اور فیڈریشن رہنما بلدیاتی اداروں کے چوکیدارز کے اوقات کا محکمہ تعلیم کی طرز پر آٹھ گھنٹے کرنے کے لئے توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے کئ ممبران اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور جنرل سیکریٹری اسد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ اور ان کی تمام ٹیم کو عیدالفطر کے موقع پر ایڈوانس تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کےلئے ھنگامی بنیادوں پر خصوصی گرانٹ کے حصول کےلئے کام کرنے اور ذاتی دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری فنانس کپٹن ریٹائرڈ کامران علی، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پرزور اپیل کی کہ بلدیاتی اداروں کے غریب کم تنخواہ یافتہ ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کے پیش نظر فوری طور پر خصوصی گرانٹ کی ریلیز یقینی بنا کر غریب بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کریں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
7 گھنٹے ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
2 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نیشنل اکنامک کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو!
Related Articles
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
6 دن ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
6 دن ago
حکومت خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان اور مہمند کو او ایس ڈی بنا دیا
7 دن ago


