بلدیاتی نمایندگان خیبرپختونخواعزیز اللہ خان مروت کی بدولت اج تحصیل سرائے نورنگ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔بحثیت ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے بھاری اکثریت سے مقامی حکومتوں کے انتخابات 2021 میں منتخب ہونی والی شخصیت عزیز اللہ خان مروت نے اپنی بہترین خدمات سے تاریخ رقم کی۔ عزیز اللہ خان مروت کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے بہترین خدمات کے نتیجے میں ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مقرر کیے گئے۔خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا جاری دورانیہ گزشتہ چار سال سے مفلوج ہے۔خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو گزشتہ چار سالوں میں اپنے قانونی آئینی ترقیاتی فنڈز پی ایف سی شئیر کے زریعے ایک روپیہ فنڈ جاری نہ ہوسکا جس سے خیبرپختونخوا میں نچلی سطح پر بہترین طرز حکمرانی، عوام کو گھر کی دہلیز پر میونسپل و سماجی خدمات کی فراہمی پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید متاثر ہے مگر دوسری طرف عزیز اللہ خان مروت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ نے ہمت نہیں ہاری اگرچہ ایک طرف مقامی حکومتوں کے مضبوط ترقیاتی فنڈز فراہمی، بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے حصول کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے پلٹ فارم سے مالی جانی خدمات فراہم کرتے رہے تو دوسری طرف تحصیل سرائے نورنگ کے عوام کی مشکلات، پسماندگی بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور کوشیش شروع کی جس کا نتیجہ اج یہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کیطرف سے ترقیاتی فنڈز و اختیارات کی عدم فراہمی کے باوجود بھی عزیز اللہ خان مروت نے غیر سرکاری تنظمیوں،اپنے ذاتی دوستوں، خاندان کے تعاون سے سرائے نورنگ میں اربوں روپوں کے کام عوامی مفاد پر کرچکے ہے۔

معلومات کے مطابق عزیز اللہ مروت گزشتہ چار سالوں میں سینکڑوں افراد کو باعزت روزگار، سینکڑوں یتیم بچوں کو سپورٹ دیتے ہوئے سٹینڈرڈ سکولوں میں داخل کرکے اخراجات اٹھا کر بچوں کو فری تعلیم دلوا رہے ہیں۔ سینکڑوں ضرورت مستحقین بچیوں کے لیے جہیز فنڈ فراہمی سمت شادی اخراجات فراہم کرچکے ہیں ساتھ ہی ساتھ مختلف سرکاری اداروں کے دفاتر کو عوامی فلاح کے لیے مرمت، رنگ روغن و از سر نو تعمیر کرچکے ہیں۔صوبہ بھر کے بلدیاتی نمایندوں نے ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عزیز اللہ خان مروت کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے جاری تحریک میں مالی جانی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہے اور اہلیان تحصیل سرائے نورنگ لکی مروت کو مبارکباد پیش کرتے ہے کہ رب کریم نے اپکو عزیز اللہ خان مروت جیسا خدمت کے جزبہ سے سرشار عوامی رہنما دیا ہے۔





