وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنے حلقہ انتخاب میں مسلسل دوسرے روز بھی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ جاری رہا۔ انہوں نے بنک روڈ ڈسکہ اور مبین روڈ کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا خود جائزہ لیا۔اس موقع پر سب انجینئر کبیر، ایم سی ڈسکہ اور نیسپاک کے افسران نے وزیر بلدیات کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر بلدیات نے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ






بجلی کے پولز کو راستوں سے ہٹانے کا عمل بھی تیز کیا جائے۔مبین روڈ کے دورے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مون سون بارشوں سے قبل مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کے کام کے بعد اگلے دن کی تیاری پہلے سے یقینی بنائی جائے تاکہ رفتار میں تسلسل برقرار رہے۔وزیر بلدیات نے پرانا ڈسکہ، نسبت روڈ، گاگا اور سرکلر روڈ سمیت دیگر منصوبوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت جاری کی۔دورے کے دوران وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔






