وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 2026ء،یوتھ کا سال قرار دینے کا اعلان،لودھراں میں ہونہار سکالر شپ، لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں کی تاریخ کی سب سے بڑی ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کی۔ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 7000طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ نے مثالی جوش و خروش سے استقبال کیا۔ بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر خیر مقدمی نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور بچیوں کے پاس جاکر مصافحہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کے پاس جاکر سلام کیا اور مزاج پر سی بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف روایت کے مطابق بچیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اسلا میہ یونیورسٹی طلبہ کی درخواست پر ساتھ ملکرقومی ترانہ پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والی طالبہ کو گلے لگا کر پیار کیا۔ ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان، دنیا دیکھ ہے پاکستانی شان“ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے شاندار ملی نغمہ پیش کیا جس پر وزیراعلی مریم نواز نے شاباش دی۔ تقریب کے آغاز پرطلبہ کے اعزاز میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ”سارے رنگ نیں پھلاں کیتے“شعبہ سرائیکی کی طالبہ عروج فاطمہ نے سرائیکی میں اپنی باتیں سے ماحول جذباتی کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آکر عروج فاطمہ کو گلے لگا لیا۔ صادق وویمن یونیورسٹی کی طالبہ قمر فاطمہ تقریر کرتے رو دیں تو وزیراعلی پھر پاس آگئیں۔ ”Lap top is gate way“کرسچن طالبہ مریم جاوید نے انگلش میں تعلیمی سفر کی روداد بیان کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے شفقت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کے ساتھ خود سیلفیاں لیں اور خود طالبات کو لیپ ٹاپ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو سپر ہیرو اور سپر گیسٹ کہہ کر پکارا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ میں 70% طالبات کا ذکر کیا تو بچیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹیوں کے لئے فنڈز 500%اضافہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کیا اوربڑے اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے2026،یوتھ کا سال قرار دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کواگلے سال ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز بنانے کاا علان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا سنٹر لاہور میں بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے سال سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکلڈ نوجوانوں کے لئے پرواز کارڈ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپر ہیروز میرے پیارے بچوں اور بچیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں۔ بچوں نے محنت کرکے اپنے، والدین اور میرے خواب پورے کیے۔ بچوں کو سکالر شپ، ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ ان سکیموں سے بھی بڑھ کرمزید اپنے بچوں کے لئے بہت کچھ کریں گے۔لیپ ٹاپ کی تقریب بڑے شہرکی بجائے لودھراں منعقد کرکے ثابت کیا کہ میرے دل میں شہروں کی کوئی تفریق نہیں۔ راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر، ساہیوال کی وزیرا علیٰ بھی ہوں سب میرے لیے برابر ہیں۔ تمام بچوں سے اس پلیٹ فارم سے وعدے کرتی ہوں آپ تمام خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیا جائے گا۔ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم اگر پانچ سال پہلے شروع ہوتا کتنے بچے اس سے مستفید ہوتے۔ 2026 تمام طلبہ و طالبات کے لئے بڑے بڑے پیکچز متعارف کرانے جارہے ہیں۔پنجاب میں صرف اعلانات نہیں کیے بلکہ پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔ اپنی چھت، اپناگھر سکیم سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر بن رہے ہیں۔50ہزار بن چکے،70ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں۔ جن کے پاس پلاٹ نہیں ان کو اپنی زمین، اپنا گھر سکیم سے تین مرلہ کا پلاٹ دینے جارہے ہیں۔ پورے صوبے کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے اہلکار صاف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کے تمام شہر اور دیہات تک کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے۔ پورے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر میں کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ مخالفین بھی پنجاب کی کارکردگی اور سی سی ڈی کی تعریف کرتے ہیں۔ اپنی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کا پوری طرح خیال ہے۔ بیٹی گھر سے پڑھی، بازار یا نوکری کے لئے نکلے تو گھر والوں کو کوئی فکر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں جہاں بھی ہراسمنٹ کا واقعہ پذیر ہوتے ہی ایکشن لیا جاتا ہے۔ لاء آرڈر کی صورتحال مرد چیف منسٹر نہیں بہتر کرسکے،وہ ایک خاتون،آپ کی بیٹی نے کر دکھایا۔ والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹیوں جو بھی کرنا چاہتی ہوں ان کو سپورٹ کریں۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں میٹرو بس بنانے جارہے ہیں۔ پورے پنجاب میں الیکٹروبس چل رہی اور بچیوں کے تحفظ کے لئے سی سی ٹی وی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ 8لاکھ سے زائد کسانوں کو کسان کارڈ دیئے ہیں۔کسانوں کو فصل کے اخراجات کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں سموگ کی وجہ سے سکول، بازار کو بند کرنا پڑا اب کچھ بند نہیں ہوگاوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ۔پہلا کینسر سرکاری ہسپتال، اور پورے پنجاب میں دل کے ہسپتال بن رہے ہیں۔کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سے لوگوں کی دہلیز پر جاکر علاج کیا جارہا ہے۔پورے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات دی جارہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مساجد سے اعلانات ہوتے ہی۔ زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پنجاب اب تمام مافیا سے فری ہے۔ پورے پنجاب میں ڈرگز مافیا کا خاتمہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں چائے کافی کی طرح ڈرگز بیچی جارہی تھی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ 30ہزار سے زائد کلومیٹر روڈز کو دوسال میں مکمل کریں گے۔ پچھلے چند دنوں کے اندر 22لاکھ لائسنس بنائے گئے ہیں۔ چھوٹی عمر کے بچوں کی ڈرائیونگ سے حادثات بڑھ رہے تھے۔ قبضہ مافیا اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ وی وی آئی پی اور ڈالہ کلچر کا پورے پنجاب سے خاتمہ کر دیا ہے۔حلفاً کہتی ہوں کہ 80ہزار سے زائد بچوں کو سکالر شپ دیئے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کسی ایک بچے کو کسی سفارش پر ہونہار سکالر شپ یا لیپ ٹاپ دیا گیا ہے۔محنت کرنے والے بچہ کا احساس ہے اس لیے سفارش کے بغیر سکالر شپ دے رہے۔ بچے یا بچیاں وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی۔ پورے پنجاب کے اندر آئی ٹی سٹی بنانے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کو ان اداروں کے اندر ٹریننگ کے بعد کاروبار سٹارٹ اپ بھی دیں گے۔ اگلے سال پانچ لاکھ بچوں کو سکلز ٹریننگ دیں گے۔ سکلڈ بچوں کو روزگار کے مواقع اور بیرون ملک جانے کے لئے سہولتیں دیں گے۔ پنجاب پولیس کو بہتر بنارہے ہیں۔ کہتے کہ پنجاب کے پاس بہت زیادہ پیسے ہے سب کے پاس ہیں پنجاب اپنے عوام پر خرچ کرتا ہے۔ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے پاس بھی این ایف سی ایوارڈسے پیسے ملتے ہیں۔ جتنا بھی پیسے ملتا ہے، وہ سب پہلی بار پنجاب کے عوام پر لگ رہا ہے۔دیگر صوبے سے آنے والے افراد کو بھی پنجاب روزگار اور صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اڈیالہ جیل اور پرٹوکول سے فرصت ملے تو دیکھیں عوام رل گئے اور ہسپتال اور روڈز کھنڈرات بن گئے۔فتنہ، انتشار، پولیس اور رینجرز والے کو مارنے کا بیانیہ نہیں چلے گا۔ بیانیہ، بیانہ کا کھیل ختم ہوگیا ہے پاکستان میں اب پرفارم کرنا ہوگا۔بیانیہ بیانہ کا کھیل کھیلنے والے پاکستان کو ڈبا دیا تھا۔ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔ اب بیانیہ کا نہیں بلکہ خدمت اور پراجیکٹ لانچ کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا۔ بیرون ملک جانے والے ہنر مند افراد کی پرواز کارڈ کے ذریعے مدد کی جائے گی۔ میرے آپ سے وعدہ ہے کہ حکومت پنجاب سے جو ہوسکا طلبہ اور نوجوانوں کے لئے کرے گی۔ طلبہ وعدے کریں کہ دھرتی ماں کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور انچ نہیں آنے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button