نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ بلدیات اور دیہی ترقی کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے سمیت وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے لازمی ہیں۔نگران حکومت بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ میونسپل سروسز اور بنیادی مسائل حل کرنے کے حوالے سے بلدیات اوردیہی ترقی کا محکمہ انتہائی اہم کا حامل ہے۔ محکمہ بلدیات کے تحت منصوبوں کی تعمیر میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے سیکریٹری بلدیات کے انقلابی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام سے صفائی کے نظام میں بہتری آئی ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام مطمئن ہیں۔ اس نظام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کیلئے عوام کو بھی بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ وسائل کے بغیر مسائل کو حل کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ہسپتالوں کے صفائی کا نظام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپردکرنے سے ہسپتالوں کی صفائی میں بہتری آئی ہے۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واش یونٹ کے تحت جدید لیبارٹریز کے قیام سے عوام کو حفظان صحت کے مطابق صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ اے آر ڈی پی کے تحت منصوبوں کی تعمیر سے بروقت منصوبوں کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور دیہی ترقی کی کارکردگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
22 گھنٹے ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
2 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
6 دن ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
7 دن ago
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
Related Articles
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کو محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرزاور پاپولیشن ویلفیئر کی بریفنگ
4 ہفتے ago



