صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس

صوبائی سیکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ میں چیف انجینئر گلگت ڈویژن کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران بی اینڈ آر ڈویژن گلگت اور بلڈنگ ڈویژن گلگت کے اُن ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو سست روی کا شکار ہیں۔ سست رفتار منصوبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔مزید برآں، اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا،جبکہ کارکردگی بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی سیکریٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار میں فوری تیزی لائی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے اور پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹنگ پر بھی زور دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button