نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم، جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ہوم منسٹر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور تعمیراتی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خطےکی تمام زیر تعمیر شاہراہوں کی تکمیل پر جامع گفتگو ہوئی۔نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے خیبر پولو ٹورنامنٹ میں کامیاب GB پولو ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر 10 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔
Read Next
13 منٹس ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
16 منٹس ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
24 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
24 گھنٹے ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago





