نگران وزیرِ صحت گلگت بلتستان ڈاکٹر نیاز علی، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی انجینئر الطاف حسین اور وزیر آئی ٹی و اطلاعات غلام عباس نے سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج سے گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتی/تقرری کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر متعدد زیرِ التوا تقرریوں پر جلد تعیناتی کی درخواست کی گئی، بالخصوص محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی تقرری کے حوالے سے۔
مزید برآں، گلگت بلتستان کے ریکروٹمنٹ رولز کو جلد حتمی شکل دے کر گورنر جی بی کو دستخط کے لیے بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس ملاقات کے دوران سیکرٹری ایف پی ایس سی نے گلگت بلتستان میں ایف پی ایس سی کے لیے دفتر قائم کرنے کی درخواست کی، جسے جلد وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے بات چیت کر کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔آخر میں تینوں وزراء نے گلگت بلتستان کے امور میں تعاون پر ایف پی ایس سی کا شکریہ ادا کیا






