وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے سولر پینلز اسکیم کا آغاز ایک تاریخی اقدام ہے، اس سکیم کا مقصد صاف، سستی اور پائیدار توانائی کے ذرائع کے ذریعے خطے میں مسلسل رہنے والی بجلی کی قلت کا سدوباب کرنا ہے۔
چونکہ گگت بلتستان کو ماضی میں یہاں کے مشکل جغرافیائی اعتبار سے یہاں کے بلند و بالا پہاڑی علاقے، سخت موسمی حالات اور نیشنل گرڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید بجلی کے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان نے سولر توانائی کے پروگرام کے نفاذ کی ہدایت کی، جس کے تحت گھریلو صارفین اور چھوٹے و درمیانے کاروباری (SMEs) لوگوں کو آسانی سے بجلی فراہم ہوگی۔ اس سکیم کی کامیابی سے ایندھن پر انحصار بھی کم ہوگا اور ماحول دوست پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کل 58.8 میگاواٹ کی صلاحیت کے سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔سولر پینلز کی تقسیم کار مکمل جائزہ لینے کے بعد، حتمی اہل درخواست دہندگان میں 147,873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ حتمی اہل درخواست دہندگان کو سولر پینلز کے لیے بیٹری/انورٹر کا انتظام خود کرنا ہوگا اور سولر پینلز کی منتقلی کے ٹرانسپورٹ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔
اس سکیم کے مقاصد اہل گھریلو صارفین کو 3 کلوواٹ تک صلاحیت کے سولر پینلز کی فراہمی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو سولر پینلز مہیا کرنا، آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی فرمز کو سولر پینلز کی فراہمی، بجلی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لانا، روزگار، تعلیم، صحت کی خدمات کو بہتر بنانا ہے، قابل تجدید اور ماحول دوست توانائی کے حل کو فروغ دینا سمیت تمام اضلاع میں شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔اس سکیم سے مستفید ہونے کیلئے درخواستیں آن لائن یا دستی طور پر مندرجہ ذیل افراد کے پاس جمع کرا سکتے ہیں: گھریلو بجلی کی ضروریات کے لیے انفرادی گھریلو صارفین
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، بشمول دکانیں، اسکول، کلینک، ورکشاپس، آئی ٹی ہبز اور دیگر سروس فراہم کرنے والے
میرٹ پر مبنی اور شفاف عمل
انصاف، شفافیت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، حتمی منظوری سے پہلے تمام درخواستوں کا تکنیکی جائزہ اور ضلعی سطح پر سکرٹنی ہوگی۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
· آن لائن درخواستیں سرکاری پورٹل کے ذریعے قبول کی جائیں گی، جو جلد عوام کے لیے کھولا جائے گا۔دستی درخواستیں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) یا اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات کے ساتھ مکمل اور درست معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔منظور شدہ فوائد یافتگان کی توثیق اور مقامی معائنہ کیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان نے زور دیا ہے کہ قابل تجدید توانائی پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں جیسے کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے لیے یہ اقدام حکومت کی درج ذیل امور کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت اور ماحول دوست پالیسیاں، شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری شامل ہیں۔علاؤہ ازیں اس سکیم کے تحت فراہم کردہ سولر پینلز ناقابل منتقلی اور ناقابل فروخت ہوں گے۔ فوائد یافتگان کو تمام پروگرام کی ہدایات اور شرائط کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی۔






