نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کو محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرزاور پاپولیشن ویلفیئر کی بریفنگ

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرزاور پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈیلوری والے اس اہم محکمے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عام عوام کو براہ راست فائدہ ہوسکے۔ ہسپتالوں میں سوشل ویلفیئر کے ذریعے مفت ادویات کی فراہمی صرف مستحق مریضوں تک کو یقینی بنائی جائے۔ گلگت بلتستان میں خصوصی افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے ہمیں ان کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے اور تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں اوراس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔خصوصی افراد کو جدید شعبوں سے منسلک ہنر مندی کے حوالے سے اور مالی معاونت کے ذریعے اپنے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا اہل بنائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمیں اپنی یوتھ اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے ‘E’مارکیٹنگ، آئی ٹی سمیت جدید ٹریننگ کا انعقاد کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہمارے نوجوان اور خواتین جو ہمارا اثاثہ ہیں اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں نگران وزیر اعلیٰ نے سوشل ویلفیئر کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ کے دفاتر کو تمام اضلاع تک وسعت دینے والے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو بہترانداز میں جاری رکھنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ یوتھ کو لون کی فراہمی کیلئے قائم انڈومنٹ فنڈ کا سلسلہ جاری رہے تاہم خزانے پر بوجھ کم سے کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد حکومت کو اپنی سفارشات پیش کریں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ یوتھ ریسورس سنٹرز کو ضلعوں میں وسعت دینے کیلئے ڈونرز کا تعاون حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ تمام اضلاع کے یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مناسب پلیٹ فارم میسر ہو۔

جواب دیں

Back to top button