گلگت بلتستان میں نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ (NGPR) فریم ورک پر صوبائی مشاورتی اجلاس کا انعقاد

گلگت بلتستان میں نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ (NGPR) فریم ورک اور نیشنل جینڈر ڈیولپمنٹ پلان (NGDP) کے حوالے سے ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ریاض احمد نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس مشاورتی نشست میں نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک کو گلگت بلتستان کے تناظر میں حتمی شکل دینے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور صنفی برابری کے فروغ، پالیسی ہم آہنگی اور ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (WDD)، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے NGPR فریم ورک کو صوبائی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ریاض احمد نے اس موقع پر کہا کہ صنفی برابری پائیدار ترقی کا ایک بنیادی ستون ہے اور گلگت بلتستان حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ فریم ورک کو عملی اور قابلِ نفاذ بنانے کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button