گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی

گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے 30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی کی گئ ہے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے شاہراہِ قراقرم سمیت اہم راستوں پر سفر میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔گلگت بلتستان میں موسم کی شدت کے حوالے سے اہم خبر سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔ پراونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) نے پورے خطے کے لیے کولڈ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بشمول دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے (Avalanches) گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں شاہراہِ قراقرم (KKH)، جے ایس آر (JSR) اور جی ایس آر (GSR) جیسے اہم زمینی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور مسافروں کے پھنس جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سیاح اور مسافر: غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر پر نکلنے سے پہلے سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔

ایسے مقامات پر رہنے والے لوگ جو برفانی تودوں کی زد میں آ سکتے ہیں، وہ الرٹ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ ریسکیو 1122، ٹورسٹ پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔حکام نے NHA اور FWO کو بھی ہدایت کی ہے کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری کو تیار رکھا جائے تاکہ رابطہ سڑکوں کی جلد بحالی ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button