بھاٹی دروازہ کے قریب خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر واسا ترجمان کی وضاحت جاری کر دی ہے۔واسا ترجمان کے مطابق بھاٹی دروازہ کے قریب پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ٹیپا کے جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران پیش آیا. منصوبے پر کام کے سلسلے میں متعلقہ ادارے کی جانب سے مین ہولز کھولے گئے تھے۔ واسا ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی واسا کے افسران اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد خود موقع پر موجود ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔






