لاہور بسنت فیسٹیول 2026 کے موقع پر واسا لاہور کا جامع پلان تیار،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول 2026 کے دوران شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب اور صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے واسا لاہور تیار ہے۔شہر بھر میں پانی، سیوریج اور ڈرینج نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے تمام ڈائریکٹرز (او اینڈ ایم) کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پلان کے تحت والڈ سٹی میں 16 ٹیوب ویلز کی کارکردگی کی کڑی نگرانی، آپریشنل ٹائمنگ میں اضافہ اور پانی کی قلت سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس اور لاری ہائیڈرنٹس کو مکمل فعال رکھا جائے ۔ایم ڈی واسا کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً والڈ سٹی میں واٹر باؤزرز تیار رکھے جائیں۔

سیوریج نظام کے حوالے سے تمام سیور لائنز کی بروقت ڈی سلٹنگ، خراب مین ہولز کی مرمت اور کھلے مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔والڈ سٹی سمیت تمام اہم ڈرینز کی مکمل صفائی یقینی بنانے اور کسی بھی اوور فلو کی صورت میں فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ والڈ سٹی میں 8 واٹر ٹینکرز، 5 سکشن مشینیں اور 5 جیٹنگ مشینیں تعینات کی جائیں گی۔سینی ٹیشن ورکرز اور پائپ فِٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایم ڈی واسا کے مطابق عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام سب ڈویژنل کمپلینٹ سینٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی خرابی کی صورت میں جنریٹرز کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز و ایکسئینز اپنے ٹاون کی مکمل نگرانی رکھیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button