پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری تعلیم، صحت اور مفت رہائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ساڑھے چار ہزار متاثرین کو گھر بناکر دئیے جارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گوجر خان، بھیرہ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ میں SIUT کے تحت اسپتالوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گردوں کے جدید علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جارہی ہے۔ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب آئی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت اپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرے
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
1 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
5 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


