*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ڈسکہ میں طوفانی دورے*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں طوفانی دورے کئے، ڈسکہ کی ترقی کے تاریخی ,ڈسکہ ڈویلپمنٹ پروگرام, کے تحت کالج روڈ ڈسکہ پر جاری ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد نے جاری ترقیاتی منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ پنجاب کی طرح ڈسکہ کے ہر پراجیکٹ کی مساوی ترقی اور معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈسکہ میں ایسا پائیدار نظام بنانا چاہتا ہوں کہ مسائل دوبارہ نظر نہ آئیں اور عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں،وزیر بلدیات نے کہا کہ ‘ڈسکہ ڈویلپمنٹ پلان’ ڈسکہ کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے۔سالوں کی عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ڈسکہ ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ دیہات میں بھی گلیاں شہروں کی طرح بہترین بنائی جائیں گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔اس موقع پر وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے

جواب دیں

Back to top button