میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کوششوں سے حیدرآباد کے لیے 5.2 ارب روپے کا خصوصی فنڈز منظور

سندھ حکومت نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5.206 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں شہر کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔یہ فنڈز حیدرآباد کے میئر جناب کاشف علی شورو کی شہر کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے مسلسل کوششوں اور محنت کے نتیجے میں منظور ہوئے ہیں۔میئر کاشف علی شورو کی قیادت اور عملی اقدامات کی بدولت شہر میں سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی ممکن ہو گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی حیدرآباد کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ شہری فنڈز شفاف اور بروقت استعمال ہوں۔ ان کی رہنمائی اور وژن نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ کے چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاھ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، کمشنر حیدرآباد فیاض احمد عباسی،

ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظھور احمد، جیف ایگزیٹو افسر حیدرآباد واٹر اور سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو و دیگر نے شرکت کی۔فنڈز کا بڑا حصہ حیدرآباد کے نالوں اور نئے طرز کی سڑکوں کی تعمیر، لائبریری کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت، چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاھ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ اور صوبائی وزیر برائے آبپاشی اور منصوبہ بندی اور ترقی کی کوششوں اور لگن کی بدولت حیدرآباد کے شہری جلد بہتر انفراسٹرکچر، سہولیات سے مستفید ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button