تحصیل لوکل گورنمنٹ سنٹرل کرم کا اجلاس چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سنٹرل کرم احسان اللہ احسان کی صدارت میں منقعد ہوا اجلاس مقامی حکومتوں کے مسائل و صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین احسان اللہ احسان نے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے ممبران کو آگاہ کیا۔

تحصیل کونسل اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کیطرف سے گزشتہ چار سال سے جاری ظلم پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی بلدیات دشمنی پالیسیوں کی بدولت اج خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مفلوج ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی وعدے پر اج تک عمل نہیں کیا۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر آیندہ احتجاجی دھرنا بمقام میں کرم کے تین تحصیلوں سے بھرپور تعداد میں ساتھی شریک ہونگے۔ تحصیل چئیرمین احسان اللہ احسان نے فعال بلدیاتی نظام کے لیے سنٹرل کرم کی ساتھیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار کی قیادت میں سنٹرل کرم نے ہر احتجاج میں شرکت کی اور آیندہ احتجاجی دھرنا میں بھی بھرپور شرکت کریگی۔






