گیارہ فروری بلدیاتی نمائندگان احتجاجی دھرنا میں تحصیل چارسدہ سے بھرپور شرکت ہوگی

خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے فعالیت، حقوق کے حصول اور صوبائی حکومت کیطرف سے گزشتہ چار سالوں سے مقامی حکومتوں کیساتھ جاری ناروا بدترین ظلم کیخلاف 11 فروری احتجاجی دھرنا کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا اہتمام چئیرمین و اپوزیشن لیڈر تحصیل چارسدہ کی رہائش گاہ پر منقعد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ویلج کونسلز چئیرمئینز نے شرکت کی۔ لوکل کونسل ایسوسییشن خیبر پختون خواہ کی طرف سے ممبران میاں محفوظ الرحمن، فرہاد مروت اور انتظار خلیل کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں ائندہ 11 فروری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کارنر میٹنگ میں چئیرمین مولانا وزیرزادہ، چئیرمین طارق باچا،چئیرمین کامران خان،چئیرمین عزیر خان،چئیرمین راشد حسین، چئیرمین بابر علی،چئیرمین ارشاد قریشی و دیگر موجود تھے۔

کارنر میٹنگ میں یہ طہ پایا کہ آیندہ جمعتہ المبارک 6 فروری 2026 کو تحصیل چارسدہ کا اجلاس چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ مفتی عبدالروف شاکر کی صدارت میں طلب کیا جائیگا جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا میں شرکت کے حوالے سے بات چیت اور شرکت طریقہ کار طے کیا جائیگا۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل نے چارسدہ کے ساتھیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ انشاءاللہ آیندہ احتجاجی دھرنا میں بھی چارسدہ سے بھرپور نمایندگی دیکھنے کو ملیگی۔

جواب دیں

Back to top button