میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس

میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر جاوید انور عباسی، کونسل ممبران شیر محمد لغاری،ذوالفقار بروہی، شیلا بھٹی،غلام نبی بھٹو،سعید سومرو،نعیم تنیو،بابر علی ابڑو، ساجد ڈومکی،کمالان برڑو،شاہزیب ابڑو،سدھام چند آہوجا،محمد اسلم مغیری،سمرن خان،عطا محمد میمن،کاشف عمرانی،شبیراں جوکھیو،زینت بھٹو،محمد یوسف بھٹو سمیت میونسپل کارپوریشن افسران نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس میں معزز کونسل ممبرانِ نے شہر کی ترقی، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔جن میں شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہول کورز اور سلیبس کی فراہمی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، مین نالوں کی افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے ڈی سلٹنگ، بارشوں کے باعث خراب ہونے والی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک شامل تھے۔تجاویز میں میونسپل کارپوریشن کے لوئر اسٹاف اور فائر فائٹرز کے لیے یونیفارم کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے سیپکو انتظامیہ کو ہدایات جاری کرنے، اربن فاریسٹ ایریا قائم کرنے، لاڑکانو کی خواتین کے لیے حکومت سندھ سے پنک اسکوٹی کی فراہمی، پمپنگ اسٹیشنوں کی بہتر کارکردگی کے لیے نئے جنریٹرز کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کرنے، اور ایئرپورٹ روڈ پر الاٹ شدہ قبرستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل تھیں۔

میئر لاڑکانہ سمیت ایوان میں موجود تمام معزز کونسل ممبران نے مذکورہ تمام تجاویز کو متفقہ طور پر اکثریتی رائے سے منظور کر لیا

جواب دیں

Back to top button